پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے٬ چوہدری جاوید علائو الدین

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:14

اوکاڑہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علائو الدین اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام دیہی معیشت میں بہتری اور دیہات میں رہنے والوں و کاشتکاروں کے لئے ایک تحفہ ہے٬ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام ضلع اوکاڑہ میں فیز IIIتکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ چوتھے مرحلہ میں 525ملین روپے اس پروگرام پر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ممبران قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ ٬عاشق حسین کرمانی٬چوہدری ریاض الحق جج ٬رائو محمد اجمل ٬ممبران صوبائی اسمبلی سید رضا علی گیلانی ٬ملک علی عباس کھوکھر ٬چوہدری افتخار حسین چھچھر ٬سابق ایم پی اے رائے نور محمد کھرل ٬دیگر ممبران پارلیمنٹ کے نمائندوں اور افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :