پولیس نے گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں 28ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:09

چنیوٹ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ضلعی پولیس کا چوبیس گھنٹوں میںآٹھ مجرمان اشتہاریوں سمیت کرایہ دارن آرڈینینس کی خلاف ورزی ٬ SOP کے مطابق سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے٬ مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے اور منشیات برآمد ہونے پر 28ملزمان کو گرفتار کر لیا ٬ تفصیلات کے مطابق کرایہ داران ایکٹ کی خلاف ورزی پر چودہ ملزمان نذیر احمد ٬ راشد ٬ اختر ٬ ساجد ٬ محمد خان ٬ صدق قیوم ٬ غلام محمد ٬ ظفر ٬ سرور ٬ اختر علی ٬ وریام ٬ انور ٬ شوکت اور لیاقت کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پٹرول پمپ کی سیکیورٹی کے انتظامات SOP کے مطابق درست نہ کرنے پر نورخان اور زاہد گرفتار کیا گیا ٬عنصر عباس اے ایس آئی نے ملزم اللہ دتہ کواور ظفر سعید اے ایس آئی نے ملزم ثناء اللہ کواشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر گرفتار کیا٬عمر دراز اے ایس آئی نے ملزم لیاقت علی سی15 لیٹر شراب برآمدکر لی٬ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب آٹھ اشتہاریوں کو بھی گرفتا ر کر لیا۔

متعلقہ عنوان :