سوات میں ٹرک کی ٹکر سے دیوار گر گئی ٬دو کمسن بچیاں ملبے دب کر جاں بحق ہوگئیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) سوات میں ٹرک کی ٹکر سے دیوار گر گئی ٬دو کمسن بچیاں ملبے دب کر جاں بحق ہوگئیں٬پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے گلبہارکالونی میں پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے دیوارگرگئی٬جس کے نتیجے میں دو کمسن بچیاں دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں٬موقع پر موجود مقامی افراد نے بچیوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا٬پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :