سوات میں بے قابو ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا ٬ حادثے میں 2 بچیاں جاں بحق

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:49

مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) سوات میں بے قابو ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔مینگورہ کے محلہ گلبہار کالونی میں گڈز ٹرانسپورٹ اڈے میں ٹرالر کی ٹکر سے دیوار گر گئی ٬ْ دیوار کے نیچے آکر دو بچیاں سات سالہ مقدس اور پانچ سالہ سعدیہ جاں بحق ہو گئی ہے ٬ْ پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور افرین کو گرفتار کر لیا ٬ْجاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد دونوں بچیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ راستے میں دم توڑ گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :