متنازعہ خبر معاملہ ٬ْ تحقیقات کیلئے پارلیمانی پارٹی کی ضرورت نہیں ٬ْ ریٹائر ڈ جج کی سربراہی میں پیر کو کمیٹی تشکیل دینگے ٬ْ وزیر داخلہ

کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے ٬ْ کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ٬ْ جھوٹی خبر کے محرک کی نشاندہی ہونی چاہیے ٬ْ چوہدری نثار

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی پارٹی کی ضرورت نہیں ٬ْ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی (کل)پیر تک تشکیل دی جائیگی ٬ْ کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے ۔ سینئر صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کے لئے متوقع انکوائری کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات حساس اور جھوٹی خبر افشا ہونے کے بارے میں کی جائیگی ٬ْانکوائری کمیٹی انتظامی سطح کی ہوگی٬پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت نہیں۔چودھری نثار علی خان نے کہاکہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ جوبھی جھوٹی خبرکامحرک ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے٬بچوں کا کھیل نہیں٬کمیٹی کوآزاد اورشفاف ماحول میں کام کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف تحقیقات نہیں ہورہی ہیں٬اس معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے٬کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ رضاربانی کااحترام کرتے ہیں٬ ان کا شمار پیپلزپارٹی کے ان اکا برین میں ہوتا ہے جو جمہوریت ٬آئین اورقانون کی بالادستی سے متعلق واضح اوردوٹوک موقف رکھتے ہیں ٬ْ حکومت کا جہاں تک تعلق ہے کمیٹی کے ناموں سے ہی اندازہ ہوجائے گا کہ حکومت ایک شفاف اورغیرجانبدار تحقیقات چاہتی ہے تاکہ جن لوگوں نے جھوٹ ٬بہتان ٬غلط فہمی کا بازار گرم کر رکھا ہے ان سے قوم کی جان خلاصی ہو۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ کمیٹی کے افسروں کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :