پڑھے لکھے غریب و ہوشیار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں دی جائیںگی ٬ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:43

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ِ سندھ کی کوشش ہے کہ پڑھے لکھے غریب و ہوشیار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں دی جائیں اس ضمن میں حکومت سندھ نے سندھ بھر میں ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیاں(ڈی آر سی) تشکیل دی ہیں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گریڈ1سے گریڈ15تک بھرتیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھرتیوں میں 5فیصد خواتین٬5فیصد اقلیتوں اور 2فیصد معذور کوٹہ پربھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعے کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ15روز کے اندر ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے زریعے سرکاری ملازمین کی پروموشن کرکے خالی آسامیوں کی فہرست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈی آر سی کی اجازت کے بغیر کوئی آئی ڈیز نہ کھولی جائے٬ خالی آسامیاں 15روز کے اندر تشہیر کیلئے اخبارات میں شایع کروائی جائیں اور سندھ روزگار اسکیم ویب سائیٹ پر بھی رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں میںخالی آسامیاں شفاف طریقے سے میرٹ کی بنیاد پر پُر کی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی صرف نان ٹیچنگ اسٹاف کی خالی آسامیاں ڈی آر سی کے ز ریعے پُر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :