Live Updates

احتجاج ختم ہوئے کئی روز بیت گئے شہباز شریف کے دماغ پر ابھی تک خوف سوار ہے‘ محمود الرشید

شہباز شریف کی ترقی کے دعوئوں سے ہر باخبر شہری پناہ مانگتا ہے‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا ردعمل

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ احتجاج ختم ہوئے کئی روز بیت گئے شہباز شریف کے دماغ پر ابھی تک خوف سوار ہے٬شہباز شریف 6 ماہ ایک سال اور دوسال میں بجلی کا بحران ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرتے رہے۔ شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے ختم ہوئے کئی روز بیت گئے شہباز شریف کے دماغ پر ابھی تک خوف سوار ہے٬وزیر اعلی کو حقیقی خوف پکڑے جانے کا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی ترقی کے دعوئوں سے ہر باخبر شہری پناہ مانگتا ہے۔ قائداعظم سولر پارک ٬رنگ برنگی ٹیکسیاں ٬قومی وسائل پھونکنے والے تندور ٬جنگلا بس سروس اور نندی پور سمیت لاتعداد ڈرامے شہباز شریف کے نامہ اعمال کا حصہ ہیں۔ ترقی کے نام پر قومی خزانے کی لوٹ مار کے علاوہ دوسرا کوئی مقصد ہے نہ ہی ہدف۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 6 ماہ ایک سال اور دوسال میں بجلی کا بحران ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ۔شہباز شریف نے بجلی کا بحران ختم کیا نہ ہی اعلان کے مطابق اپنا نام تبدیل کیا ۔انکی حرکتوں کے باعث عوام میں شوباز شریف٬ ڈرامہ شریف اور نندی پور شریف جیسے نام انتہائی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات