لوگوں کو کسی کی نجی زندگی بارے سوچنے کا حق نہیں٬ پارٹی چیئرمین پر قومی ذمہ داریاں ہیں ٬شادی کا نہیں سوچ سکتے٬قمر زمان کائرہ

پانامہ پیپرز کے سلسلے میں عدالت میں نہیں جارہے بلکہ احتجاج کرینگے ٬ رہنماء پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:43

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے بلاول بھٹو کی شادی بارے خبروں پر کہا ہے کہ لوگوں کو کسی کی نجی زندگی بارے سوچنے کا حق نہیں٬ پارٹی چیئرمین پر قومی ذمہ داریاں ہیں جسے وہ نبھا رہے ہیں ٬شادی کا سوچ نہیں سکتے٬ پانامہ پیپرز کے سلسلے میں عدالت میں نہیں جارہے بلکہ احتجاج کرینگے ۔

۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء چودھری قمرزمان کائرہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی بارے میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے کہاہے کہ لوگوں کو کسی کی نجی زندگی بارے سوچنے کا حق نہیں ٬ابھی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی عمر 28سال ہے اور ان پر قومی ذمہ داریاں ہیں ٬وہ اسے نبھا رہے ہیں ٬ فی الحال شادی کا سوچ نہیں سکتے ٬ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے مجھے صوبائی ذمہ داری دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے جدوجہد کریگی ٬ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے سلسلے میں عدالت میں نہیں جارہے بلکہ احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :