چیچہ وطنی٬ دو موٹر سائیکل سوار سرکاری سکول کے گن مین سے اسلحہ چھین کرفرار

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:29

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) دو موٹر سائیکل سوار سرکاری سکول کے گن مین سے اسلحہ چھین کرفرار ہوگئے٬ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول45٬بارہ ایل کا گن مین محمد مجاہد معمول کے مطابق سکول کے گیٹ پر موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے اچانک نمودار ہوکر اس پرپستول تان لئے اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے رائفل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے٬پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :