اے ڈی بی پاکستان میں سب سے بڑے ونڈ فارم کی تعمیر کیلئے ٹرائیکون پرسٹن کنسلٹنٹ کارپوریشن کو 75 ملین ڈالر کی قرض فراہم کرے گا
ہفتہ 5 نومبر 2016 17:24
(جاری ہے)
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نجی شعبہ کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ماہر سرمایہ کار محمد اعظم ہاشمی نے کہا کہ یہ ونڈ فارم پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع کو بروئے کار لانے کے اقدامات اور کوئلہ اور پٹرولیم سے بجلی پیدا کرنے پر انحصار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس منصوبے کے فعال ہونے سے 3 لاکھ 50 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہم وزن دیگر گیسز کے اخراج میں کمی آئے گی اور توانائی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔اس منصوبے کے سپانسرز میں توانائی کے مقامی پروڈیوسر سفائر ٹیکسٹائل ملز اور الفلاح بینک بھی شامل ہیں جو پاکستان کا مارکیٹ حصہ کے اعتبار سے چھٹا بڑا ملک ہے۔ سفائر ٹیکسٹائل ملز کے چیف ایگزیکٹو ندیم عبداللہ نے ہفتہ کو بتایا کہ قابل تجدید توانائی کے وسائل توانائی شعبہ کیلئے ایک مثال ہوں گے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کا ذریعہ بھی ہوں گے اور ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور منصوبہ اس جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ نے 6 نئے ونڈ پاور کے منصوبوں نے حال ہی میں کمرشل آپریشن کی تاریخ حاصل کر لی ہے۔ ان منصوبوں میں جھم پیر میں میٹرو پاور کمپنی لمیٹڈ 50 میگاواٹ٬ ماسٹر ونڈ انرجی لمیٹڈ 52.8 میگاواٹ٬ ٹپال ونڈ انرجی 30 میگاواٹ٬ گھارو میں تھناگا جنراسی لمیٹڈ 39.5 میگاواٹ٬ جھم پیر گل احمد ونڈ پاور 50 میگاواٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ اعداد و شمار ونڈ پاور کے ذریعہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ضلع ٹھٹھہ میں قائم ونڈ کوریڈور میں 50 ہزار میگاواٹ توانائی کے منصوبے لگانے کی گنجائش ہے جو کئی برسوں تک ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.