رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے آخری روز اجتماع سے مشکوک شخص گرفتار٬تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے آخری روز اجتماع سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام بہرام ہے جو ثوب کا رہنے والا ہے جبکہ اس کے شناختی کارڈ پر لاہور کا پتہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو اس وقت حراست لیا گیا جب اس کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی گئی۔ (قیوم زاہد)