دہشت گردی کے پرانے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے ان کو نمٹایا جائے٬ لاہور ہائی کورٹ

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پنجاب بھر سے آئے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کو حکم دیا ہے کہ دہشت گردی کے پرانے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے ان کو نمٹایا جائے۔ انہوں نے یہ حکم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس لاہور ہائیکورٹ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عداتوں کے ججو ںنے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عبدالسمیع خان نے حکم دیا کہ دہشت گردی کے مقدمات کے اشتہارویں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنائی جائیں اور انسداد دہشت گردی کے ججوں کی فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ جیلوں میں موبائل کے خلاف پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :