سوات٬ پولیس کی کارروائی ٬10منشیات فروش دھر لئے گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) بنر پولیس کی کارروائی ٬10منشیات فروش دھر لئے گئے ٬قبضے سے شراب اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنڑ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او زاہد خا ن ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے خصوصی ہدایت پر کارراوائی کرتے ہوئے دس منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں رحمت زیب اور امجد علی کے قبضے سے دو لیٹر شراب جبکہ گلزار ٬نعمان ٬عظمت علی ٬اصغر علی ٬محمد عرفان ٬خورشید اور مجید کے قبضے سے مجموعی طورپر دوکلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :