ْ سوات ٬ ٹرالر کی ٹکر سے گڈز ٹرانسپورٹ آڈے کی دیوار گرگئی٬ ملبے تلے آکر دو بچیاں جاںبحق

اہلیان علاقہ کاشدید احتجاج ٬کس رڈ ٹریفک کے لئے بند ٬ گڈز آڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:23

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) مینگورہ کے محلہ گلبہارکالونی میں ٹرالر کی ٹکر سے گڈز ٹرانسپورٹ آڈے کی دیوار گرگئی دیوار کے نیچے تلے آکر دو بچیاں جاںبحق ٬اہلیان علاقہ کاشدید احتجاج ٬کس رڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بندکردیا گیا ٬ گڈز آڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ ٬تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ گلبہارکالونی میں ٹرالر گڈز ٹرانسپورٹ آڈے کے اندر جاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں دیوار گرگئی دیوار کے ملبے تلے آکر دو کمسن ماموں زاد بہنیں سات سالہ مقدس اور پانچ سالہ سادیہ جاں بحق ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور افرین کو گرفتار کرلیا گیا جاں بحق بچیاںآپس میں ماموں زاد بہنیں تھی او ر وہ قریب ہی دکان سے سودا خریدنے کے لئے گھر سے باہرنکل گئی تھی کہ ٹرالر کے نیچے تلے آکر جا ں بحق ہوگئی ہے دودن بچیوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں د م توڑ گئی تھیںبچیوںکی لاشیںگھروںکو پہنچ کراہل خانہ پر اور علاقے میں کہرام مچھ گیاادھر واقعہ کے خلاف مقامی آبادی نے احتجاجاًکس روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ضلعی انتظامیہ سے گڈز ٹرانسپور ٹ آڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :