وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی یاور حیات کے گھر آمد٬ان کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کی

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی سینئر پروڈیوسر یاور حیات کے گھر آمد ان کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ٬ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈرامے کے شعبے میں یاور حیات کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وہ تخلیقی ذہن کے مالک تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تعزیت کیلئے آئی ہوں٬یاور حیات کے شہرہ آفاق ڈرامے آج کے لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں انہوں نے حکومت کی طرف سے یاور حیات کے خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :