جے ٹی آئی بلاتعصب قوم ٬نسل اورزبان کے نوجوانوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرناچاہتی ہے ٬جلال شاہ اخوندزادہ

علماء کرام کی سرپرستی میں نئی نسل کوقائدانہ صلاحیتوں سے ہم آہنگ کرناجمعیت طلباء اسلام کامشن ہے ٬صدر جے یو آئی بلوچستان

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:54

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ نے کہاہے کہ جے ٹی آئی بلاتعصب قوم ٬نسل اورزبان کے نوجوانوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرناچاہتی ہے ٬نئی نسل میں قائدانہ صلاحیتوں کوپیداکرنے کے لئے علماء کرام کی سرپرستی میں نئی نسل کوقائدانہ صلاحیتوں سے ہم آہنگ کرناجمعیت طلباء اسلام کامشن ہے تاکہ مستقبل میںوہ ایک بہتررہبرورہنماء کاکرداراداکرسکیںان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ سوراب کے موقع پرمرکزی جامع مسجدسوراب اورمدرسہ دارالہدای جوری گدرمیں پیغام طلباء کانفرنس کے عنوان سے دومختلف اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے کیا٬قبل ازیں سوراب آمدکے موقع پرجے ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی صدراور دیگرمہمانوں کاحاجیکہ کے مقام پروالہانہ استقبال کرکے انہیں جلوس کی صورت میں مرکزی جامع مسجدتک لے آئے جہاں پیغام طلباء کانفرنس منعقدکی گئی جس میں سوراب سمیت ملحقہ نواحی علاقوں گدر٬مولی لاکھوریاں جیوااورچھڈشیرعلی سے جے ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ٬پیغام طلباء کانفرنس سے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ ٬صوبائی سینیئرنائب صدرحافظ محمدحسن شہاب ضلع پشین کے نائب صدرحبیب الرحمن فرہادجے ٹی آئی کے سابق سرگرم رہنماء جے یوآئی سوراب کے سیکریٹری اطلاعات مولانامنیراحمدزہری ٬سینئرصحافی شبیراحمدلہڑی ٬محموداحمداخوندزادہ ٬حافظ شریف اللہ شبیراحمدساسولی عبدالوھاب سیف اللہ سیفی اوردیگرنے خطاب کیا٬مقررین کاکہناتھاکہ کسی بھی قوم کی ترقی اورخوشحالی کے لئے نوجوانوں کاکرداراہمیت کاحامل ہے مگرآج بدقسمتی سے نوجوان نسل کومختلف نعروں کے زریعے منفی سرگرمیوں کی جانب راغب کیاجارہاہے جس سے ہرطرف انارکی پھیلی ہوئی ہے ٬پاکستان میں ایک طبقہ اپنے سیاسی مقاصدکے لئے نوجوانوں کواسلامی اورمشرقی روایات سے منحرف کرکے ناچ اورگانوں میں مصرف رکھ کردنیاکوشایدیہ پیغام دیناچاہتاہے کہ یہاں کے نوجوان دین سے دورسیکولرازم کے دلدادہ ہیں مگران کایہ ڈرامہ بہت جلدہی فلاپ ہوگا٬کلمہ کے نام پربننے والے اس ملک کے نوجوان اسلام ہی کواپنی کامیابی اورملک کی ترقی اوراستحکام کازریعہ سمجھتے ہیں٬جے ٹی آئی دینی اورعصری اداروں کے طالب علموں کوایک مشترکہ پلیٹ فارم پرجمع کرکے ان کے درمیان پیداکی جانے والی خلیج کوختم کرناچاہتی ہے ٬علاقائی ٬صوبائی اورلسانی تعصبات جوکہ کسی قوم کی یکجہتی کے لئے ناسورکی حیثیت رکھتے ہیں جے ٹی آئی ان تعصبات کی حوصلہ شکنی کرکے اخوت اوررواداری کاپیغام لے کرنئی نسل کوایک حسین گلدستہ میں پرورہی ہے یہی وجہ سے کہ جے ٹی آئی وہ واحدطلبہ تنظیم ہے جوگلگت سے لیکرگوادرتک ہردینی اورعصری تعلیمی ادارے میں وجودرکھتی ہے اورڈاکٹرسرفرازشہیدکامشن کامیابی سے جاری وساری ہے حالات کاتقاضہ یہی ہے کہ نوجوان نسل اپنے ملک کی سلامتی ترقی اوراس کے اساسی نظریہ کے بقاء کے لئے تعلیم کی دولت سے بہرورہوکرتمام ترفرسودہ نعروں کی نفی کرکے ایک ایسی پلیٹ فارم پرمتحدہوجائے جوان کی صلاحیتوں کوپروان چڑھاسکے اس کے لئے جے ٹی آئی واحدموثرطلبہ تنظیم ہے جس کی تربیت سے آج کئی سیاسی علمی ادبی اوریگرشعبوں کے نامورافراد پیداہوکرنمایاں خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں ٬صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ نے کارکنوں پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اپنے اندرہرحوالے سے قابلیت پیداکرنے کی جستجو اورجدوجہدکی جائیں ٬جے ٹی آئی کے آفاقی پیغام کوعام کرنے کے لئے اپنی کوششوں کوتیزکرکے نوجوانوںکی رہنمائی کازریعہ بن جائیں تاکہ وہ گمراہ کن نعروں سے محفوظ رہ کراپنی صلاحیتوں کواپنے قوم اوروطن کی ترقی اورخوشحالی میں صرف کرسکیںجس وقت نوجوان درست سمت میں اپنی صلاحیتوں کواستعمال کریں گے تویہاں سے لاقانونیت اوربدامنی اورکرپشن جیسے ناسورخودبخودختم ہوجائیںگے اورہماری ترقی کاایک نیاسفرشروع ہوگا٬انہوں نے کہاجے ٹی آئی کے کارکن اپنے کرداراورسیرت کے زریعہ دوسروں کے لئے مثال بن جائیںیہی ہمارے قائدین کی روایت اورامتیازہے ٬آخرمیں جے یوآئی سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل نے اختتامی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :