عوام نے الزام تراشی ٬ دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کا لاک ڈائون کر دیا‘آغا سید نواب شاہ

مسلم لیگ نواز کی حکومت آئندہ ڈیڑھ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی٬سپیشل اسسٹنٹ آئی پی سی وزیراعلی بلوچستان

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی آغا سید نواب شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے الزام تراشی ٬ دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کا لاک ڈائون کر دیا ٬ْمسلم لیگ نواز کی حکومت آئندہ ڈیڑھ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی‘یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر محمد اچکزئی کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مختصر وقت میں ترقیاتی حوالے سے جو کام کیا اس سے بلوچستان کی ترقی واضح نظر آرہی ہے اگر اسی طرح ترقی جاری رہی تو بلوچستان جلد دیگر صوبوں کے برابر آئیگی انہوں نے کہاکہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں اور تنقید برائے تنقید درست نہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک جس مشکلات کا شکار ہے اگر ہم سب ملکر کردار ادا نہ کرینگے تو خدانخواستہ ہمارے دشمن موقع سے فائدہ اٹھاسکتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ سیاست اور احتجاج کریں لیکن ملکی حالات پر بھی نظر اور اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین برس کے دوران فلاح عامہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے ٬ موجودہ حکومت کے دور میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں ٬ دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ٬ باشعور عوام نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف بعض سیاسی عناصر کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ گرا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :