پیپلز پارٹی ملک کے 18 کروڑ کی جماعت ہے ٬میر محمد صادق عمرانی

پارٹی روز بروز ملک کے اندر فعال اور مضبوط ہورہی ہے ٬چار مطالبات پورے نہ کئے گئے توحکومت کیخلاف دمادم مست قلندر ہوگا ٬ صدر پیپلز پارٹی بلوچستان

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:54

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے 18 کروڑ کی جماعت ہے پارٹی روز بروز ملک کے اندر فعال اور مضبوط ہورہی ہے پی پی پی جمہوریت کو بچانا چاہتی ہے ہماری پارٹی کے چار مطالبات پورے نہ کئے گئے توحکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پیپلز پارٹی کا ہے لیکن نواز حکومت نے سی پیک منصوبے کو متنازع بنادیا ہے سی پیک منصوبے پر تمام صوبوں کے خدشات کو دور کیا جائے بلوچستان کے تمام علاقے اسی منصوبے میں شامل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ گوادر میگا پروجیکٹ سے بلوچستان کو فوائد نہیں ملے کیونکہ گوادر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں بلوچستان کے عوام میں پسماندگیاور احساس محرومی بڑھاہے صوبے کے عوام مایوسی کا شکارہیں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کے عوام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آکر صوبے سے غربت جہالت پسماندگی کو ختم کروائے گی اور عوام کو ان کے تمام سہولیات فراہم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :