کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنا جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید ہے٬ امریکی ماہرین

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:54

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) امریکی ماہرین نے کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنے کو جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے طبی ماہرین کے مطابق کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنا جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید ہے٬اس طریقے سے دماغ میں موجود ہارمون سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو موڈ میں بہتری لا کر ذہنی تناو سے نجات دیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق کچھ وقت دھوپ میں گزار کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔