تما م افسران جر ائم کے انسداد کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کرے ٬ زیر تفتیش اور زیر التواء مقدما ت اور درخو استو ںکو فوری اورمیر ٹ کی بنیاد پر نمٹایا جائے٬ اشتہا ریو ں مجرمان اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے ٬ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی٬ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیا نی کا پولیس افسران سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیا نی نے کہا ہے کہ تما م افسران جر ائم کے انسداد کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ شہر یو ں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے٬ زیر تفتیش اور زیر التواء مقدما ت اور درخو استو ںکو فوری اورمیر ٹ کی بنیاد پر نمٹایا جائے٬ اشتہا ریو ں مجرمان اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے ٬ پٹرولنگ محض وقت اور وسائل کا ضیاع نہ ہو بلکہ اسے موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے٬ افسران اور جوان عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کو اپنا اولین فرض سمجھیں ٬ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں ریسکیو ون فائیو کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پولیس افسران سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پرایس پی سٹی زبیر احمد شیح ٬ ٬ ایس پی صدر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر٬ ٬ سب ڈویژنل پولیس افسران٬ ڈی ایس پی سیکو ر ٹی ٬ ڈی ایس پی سی آئی اے اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہاکہ تما م پولیس افسران جرائم کے انسداد کے لیے مو ثر اقداما ت بروئے کا ر لا ئے اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہو ئے انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں جائے۔

مجرمان ا شتہا ر ی ٬ عدالتی مفروران اور سا بقہ جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے عمل کو مزید تیز کیا جا ئے ٬ ناکوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنائیں ۔زیر تفتیش مقدمات کو جوڈیشل پا لیسی کے مطا بق عمل پیر ا ہو تے ہو ئے یکسو کرنے کے عمل کو تیز کریں٬ زیر التواء ریفرنسز کو فوری طو ر پر نمٹاتے ہوئے شہر یو ں کی داد رسی کی جا ئے ٬ انہو ں نے تمام افسران کو ہدا یت کی کہ ڈیو ٹی پر مامو ر افسران وجو انو ں کو چیکنگ کے سلسلہ میں خو د بر یف کریں۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جس علا قہ میں جر ائم سرزد ہورہے ہیں وہا ں پر سخت پٹر ولنگ ٬ مشکو ک و مشتبہ عنا صر اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کی جا ئے اورایسے علا قوں میں فوری طور پر سر چ آ پر یشن کئے جائیںتا کہ جر ائم کا سد با ب ہو سکے۔ انہوںنے کہا کہ جس ایس ایچ او کی کارکردگی ناقص ہو گی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گااور کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی ٬ انہو ں نے تما م پولیس افسران کو مزید لگن سے کا رکر دگی بہتر بنا نے کا کہا ۔

مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں ٬ آ وارہ گر دی میں ملوث افراد کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ٬ انہوں نے شہر یو ں کو ریلیف مہیا کر نے کے حو الے سے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے مسائل کا فوری طو ر پر ازالہ کیا جا ئے۔انہوں نے کہاکہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی کی اولین تر جیحا ت میں شامل ہے اس میں بھی کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :