حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح وبہبود پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ٬ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:51

سرگودھا۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کسانوں کی بہتری کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں جس کا مقصد ہے کہ کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا ۔خادم پنجاب کسان پیکج 2016 کے تحت سرگودہاسمیت صوبے بھرکے کسانوں کی فلاح وبہبود پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضے اور سماٹ فون کی فراہمی پرسو ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ اس طرح کھادوں پر سبسڈی پر 10-ارب 32کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کے اس اقدام سے جہاں زمین کی زرخیزی میں تیزی آئے گی وہاں پر پیداواری لاگت میں اڑھائی فیصد سے آٹھ فیصد تک کمی او رپیداوار میں پانچ فیصد تک اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے ذریعے کاشتکاروں کے لئے نئی سیڈ ٹیکنالوجی کا حصول اور موجودہ سیڈ انڈسٹری کی پروفیشنل سیڈ انڈسٹری میں تبدیلی سے بھی کاشتکاروں کو خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔ اس سال سرگودہا سمیت صوبے بھر میں جدید زرعی مشینری کیلئے سروس سنٹرز کے قیام کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے خرچ کئے جار ہے ہیں۔ ڈرپ اریگیشن اور سولر سسٹم کی تنصیب اور ٹننل فارمنگ کیلئے دو ارب روپے ‘ ویئر ہا$سز کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی اپ گریڈیشن کیلئے اڑھائی ارب روپے جبکہ ٹیوب ویلوں پر حکومت کی طرف سے سیل ٹیکس کی ادائیگی کیلئے چار ارب روپے پنجاب کے رواں سال کے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے مزید کہا کہ کسان پیکج کے تحت زرعی ادویات پر جنرل سیلز کے خاتمہ پر تین ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے کسانوں کی فلاح وبہبو دکیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیاہے ۔ اس سکیم کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑاراضی کے کاشتکاروں کیلئے 80 ارب روپے کے بذریعہ سمارٹ فون بلاسود قرضے دیئے جائیں گے ۔

اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے صوبہ بھر کے پانچ لاکھ کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کے علاوہ کاشتکاروں کی فصلوں کے بیمے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ کاشتکاروں کو ان کی ضروریا ت کے مطابق تین ا قساط میں قرضہ دیا جائے گا ۔قرضہ جات کے علاوہ صرف 110 روپے میں سمارٹ فون فراہم کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعے انہیں تکنیکی راہنمائی ‘ منڈیوں کے نرخ ‘ موسم کاحال ‘ کھاد او ربیج فراہم کرنے والوں کی تفصیل بھی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ربیع کیلئے 25 ہزار روپے اور خریف کی فصل کیلئے چالیس ہزار فی ایکڑ تک قرضہ مہیا کیا جائے گا۔ جس کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکاہے ۔ رجسٹریشن تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر پر ہورہی ہے جس کی کوئی فیس نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :