کمشنر سرگودھاکا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ٬سائلین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:50

سرگودھا۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے اراضی ریکارڈ سنٹر سرگودہا کا اچانک دورہ کیا اور سائلین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔ کمشنرنے کسان پیکج کے تحت کسانوں کی رجسٹریشن کابھی تفصیلا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم رقبہ کے مالک کاشتکار کو پانچ ایکڑ تک فصل خریف کیلئے فی ایکڑ چالیس ہزار روپے کے حساب سے بغیر سود کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں ۔

کمشنر سرگودہا کو بتایا کہ اب تک ضلع سرگودہا کے 4810 کاشتکاروں نے بغیر سود قرضہ کیلئے رجسٹرڈ کروایا ہے اور آخری تاریخ پندرہ نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ کمشنر سرگودہا نے کسانوں کو قرضہ جات جاری کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے علاوہ اس عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھیوٹ اور انتقالات کے مسائل کو کم کر نے اور زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :