سرگودھا اور گردونواح میںہفتہ کے روز صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:50

سرگودھا۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سرگودھا اور گردونواح میںہفتہ کے روز بھی صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔مختلف علاقوں کو جانیوالی شاہرائوں پر ٹریفک کا رش بھی نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ لوگ گلے‘ ناک اور نزلہ زکام کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی متاثر ہو ا ہے٬ بازاروں میں بھی خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے٬ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں نیم گرم پانی گلے‘ نزلہ‘ زکام کیلئے بہترین ہے ٬لوگ نیم گرم پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ اس زکام سے بچا جاسکے۔