سرگودھا ٬ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کریگی٬ قیصر ضیاء

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:50

سرگودھا۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر قیصر ضیاء اور جنرل سیکرٹری چوہدری سرور مسیح کا ہلوں نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کریگی ٬اقلیتی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ٬گذشتہ روز تحصیل شاہ پور ٬ بھلوال اور کوٹ مومن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سرگودھا کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے اور تمام اراکین اسمبلی و یوسی چیئرمینزاُن کی مکمل حمایت کررہے ہیں٬ خواتین نشستوں پر تمام امیدوارپہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکی ہیں٬ اس موقع پر اقبال مسیح گل٬ نورین ایوب بھٹی ٬ یعقوب جلال رندھاوا ودیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :