وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا٬رانا مبشر اقبال

سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا٬حاجی بشارت

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ٬کوارڈئنیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب ٬ رانامبشر اقبال اورچئیرمین کاہنہ٬معروف تاجر حاجی بشارت علی نے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی ہے ٬ عمران خان غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں اوروہ ہمیشہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں٬عمران خان اپنے ساتھیوں سے ہی خوف زدہ ہیں اور ہر اجلاس میں شرکاء کی خود مانٹیرنگ کرتے ہیںعمران خان منتخب قیادت پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ٬عمران خان کے خلاف بھی جلد تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن جائے گا ٬ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی عمران خان کے خلاف اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ٬وہ روز نیا کرتب دیکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ٬حاجی بشارت نے کہا کہ ملک بھر کے عوام عمران خان کے ارادے جانتے ہیں اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ نہیںدیتے ٬انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست آشکار ہوچکی ہے٬ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے ٬وہ ملک کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ٬عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے ٬عمران خان ناکام سیاستدان ہیں ۔