امیر الدین میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کا سو فیصد رزلٹ پر فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کو مبارکباد

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ایل جی ایچ سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام منعقد ہونے والے فرسٹ پرفیشنل ایم بی بی ایس امتحانات( پارٹ ون) میں سو فیصد کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا اور صوبہ بھر کے میڈیکل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی - شاندار نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ محنت کی عظمت سے آگاہ ہوتے ہوئے ادارے نے گزشتہ چند سالوں میں جو مقام حاصل کیا ہے اسے نا صرف مستقبل میں بھی برقراررکھا جائے گا بلکہ آنے والے ما ہ و سال میں ادارہ دیگر سیکٹرز کے لئے بھی ایک مثال ثابت ہو گا - پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ بلا شبہ ادارے کے اساتذہ کی لگن ٬توجہ کے سبب طلبا و طالبات نے نہ صرف کامیابی حاصل کر کے اپنی اور والدین کے لئے خوشیوں کو سمیٹا بلکہ ادارے کی نیک نامی کا بھی سبب بنے - ایسے طلبا و طالبات جہاں ادارے کے لئے ایک روشن ستارے کے طو رپر پہچانے جاتے ہیں وہیں پر یہ بات بھی ثابت ہو تی ہے کہ اساتذہ کل بھی معاشرے کے ماتھے کا جھومر تھے اور آج بھی ہیں - پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج نے اپنے ابتدائی سالوں میں ہی شاندار نتائج حاصل کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ پی جی ایم آئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ کالج بھی مستقبل میں اچھے اور نامور معالج پیدا کرے گا

متعلقہ عنوان :