ڈاکٹر غلام صابر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بہترسروس آف ڈلیوری کا فارمولہ اپنایا گیا تو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہوں گے٬ انتظامی ڈاکٹروں سے گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:46

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ڈاکٹر غلام صابر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض سرانجام دینے شروع کر دئیے ہیں- انتظامی شعبہ میں وسیع تجربہ کے حامل ڈاکٹر غلام صابر کا شمار محکمہ صحت میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن پر عملدرآمد کرنے والے بہترین افراد میں ہوتا ہے - اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ادارہ کے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اس شعبہ سے وابستہ ہیں جنہیں اللہ تعالی ٰ نے انسانیت کی خدمت کا مشن دے کر دنیا میں بھیجا لہذا ضروری ہے کہ نہ صرف اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے ہم اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی ٬محنت ٬لگن اور توجہ کے ساتھ نبھائیں بلکہ اپنے ذہنوں میں یہ عنصر بھی غالب رکھیں کہ بہتر انداز میں سروس آف ڈلیوری کا فارمولہ اپنایا گیا تو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہوں گے - انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کی دیکھ بھال بہتر انداز میں ان سے پیش آنا اور ہر صورت نرم رویہ اپنانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے کیونکہ خوش اخلاقی ٬ خوش گفتاری اور لہجے کی نرمی سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی آدھی سے زیادہ تکلیف کا خاتمہ ممکن ہے - اس فارمولے پر عملدرآمد کرنا اور کروانا میرے سمیت انتظامی ڈاکٹروں و سٹاف کی ذمہ داری ہے جس میں انشا ء اللہ تعالی ہم ضرور کامیاب ہوں گے ایسا ہونے سے ہی وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی تکمیل بھی ممکن ہو سکے گی

متعلقہ عنوان :