ساہیوال٬ہائر سکینڈری سکول کے سیکورٹی گارڈ سے ڈاکوئوںنے سرکاری گن چھین لی

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول چک 12-45ایل کے سیکورٹی گارڈ مجاہد سے دن دیہاڑے دو ڈاکوئوںنے سرکاری گن چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق سیکورٹی گارڈ مجاہد سکول کے گیٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آگئے اور پستول تان کر اسکی گن چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔