ژوب اور قلات میں 2 مختلف حادثات میں6 افراد شدید زخمی ہو گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے ژوب اور قلات میں 2 مختلف حادثات میں6 افراد شدید زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے میں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر واقعہ سنگر کے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں عبدالحمید اور غلام مرتضیٰ زخمی ہوگئے اسی طرح قلات کے علاقے میںآر سی ڈی شاہراہ پرموڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کرالٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4 اراد حاجی نظر٬ جلال الدین٬ حاجی محمداور کمال الدین زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :