بلوچستان٬ موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ٬3 افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی میں فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا گاڑی نہ روکنے پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 افراد اصغر٬ محفوظ اور فرید سکنہ تمپ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کا رروائی پنجگور انتظامیہ کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :