حضرت بہاالدین زکریا ملتانی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغازکل اتوار سے ہو گا

سجادہ نشین شاہ محمود قریشی تقریبات کا آغاز اور صوفی بزرگ کے مزار کو غسل دیں گے

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) حضرت بہاالدین زکریا ملتانی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغازکل اتوار سے ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق بہا الدین زکریا ملتانی کے 777ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز اتوار سے ہو رہا ہے ٬ عرس کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین کی آمدکا سلسلہ جاری ہے ۔

سجادہ نشین شاہ محمود قریشی تقریبات کا آغاز کریں گے اور صوفی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا کے مزار کو غسل دیں گے ۔ عرس کے موقع پر زائرین کے داخلے کیلئے تین واک تھرو گیٹ اور 9سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ مزار کے اردگر د پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :