پمز میں کھٹمل کی بہتات٬مریض سخت پریشان ٬ کوئی آواز سننے والا نہیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)پمز میںکھٹمل کی بہتات نے مریضوں کی تکلیف دوگنا کر دی۔مریضوں کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔تفصیلات کے مطابق پمز کے تمام وارڈز میں کھٹمل کی بہتات کے باعث نہ صرف مریض بلکہ ان کے اٹینڈنٹ بھی سخت ازیت سے دو چار ہیں ۔مریضوں کہنا ہے کہ ایک تو وہ بیماری کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں دوسرا کھٹمل کی وجہ سے وہ ایک منٹ کے لئے بھی چین سے سو نہیں پا رہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل ایک کینسر کی مریضہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ اس کی بچی گزشتہ چھ روز سے یہاں داخل ہے اور ان چھ دنوں میں وہ اور بچی دونوں ہی بیماری کے علاوہ کھٹمل کی وجہ سے سکون سے ایک منٹ بھی سو نہیں پائیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے صٖٖفائی والے عملے سے کہا کہ ان کھٹمل کو ختم کرنے کے لئے سپرے ہی کر دو تو اس نے ٹکا سا جواب دیتے ہوے کہا کہ یہ ہسپتال ہے کوئی آپ کا گھر نہیں اگر آپ کو زیادہ مسئلہ ہے تو کسی پرائیویٹ ہسپتال چلے جائیں۔ مریضوں نے متعلقہ حکام سے اس معاملے کا نوٹس کی اپیل کی ہے۔