ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد کی زیر صدارت افسران و عملے کا تعزیتی اجلاس

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:26

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ کی زیر صدارت افسران و عملے کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اطلاعات حیدرآباد کے سینیئر سابقہ فوٹو گرافر سید عبد الخالق بخاری اور اطلاعات آفس مٹیاری کے اسٹینو گرافر زوہیب خانزادہ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا٬اجلاس میں دعا کی گئی کہ رب پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور انکے پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔