خبرلیک کی تحقیقات کیلئے پیرتک کمیٹی تشکیل دے دی جائیگی۔چوہدری نثار

کمیٹی کےسربراہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جبکہ حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوںگے،پرویزرشید کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی،وزیراعظم چاہتے ہیں جوبھی جھوٹی خبرکامحرک ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے۔وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 نومبر 2016 16:00

خبرلیک کی تحقیقات کیلئے پیرتک کمیٹی تشکیل دے دی جائیگی۔چوہدری نثار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ خبرلیک کی تحقیقات کیلئے پیرتک کمیٹی تشکیل دیےجانے کاامکان ہے،کمیٹی کا سربراہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہوگا جبکہ کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے،انکوائری کمیٹی کے ناموں پرمشاورت مکمل کرلی گئی ہے،کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبرلیک کی انکوائری کیلئے پارلیمنٹ کی انکوائری کمیٹی نہیں بن سکتی۔انکوائری کمیٹی انتظامی سطح کی ہوگی۔جبکہ پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔کمیٹی کوآزاد اورشفاف ماحول میں کام کرنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرویزرشید کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں۔تحقیقات حساس اورجھوٹی خبرافشا ہونے کے بارے میں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں جوبھی جھوٹی خبرکامحرک ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے۔یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے،بچوں کا کھیل نہیں ہے۔