تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر دعا کے بعدشرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب٬ انخلاء کے وقت ٹھو کر سے جانب رائیونڈ کوئی ٹریفک نہیں جا سکے گی اور نہ ہی روڈ کراسنگ کی اجازت ہو گی٬ سی ٹی او

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:17

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے پہلے مرحلہ کے اختتام پردُعا کے بعد اجتماع کے شرکاء کی گاڑیوںکے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو اجتماع سے واپس جاتے ہوئے ٹریفک کامسئلہ نہ ہو٬آج6نومبربروز اتوار کواختتامی دعا کے بعدٹریفک پلان کے مطابق ٹھوکر نیازبیگ سے جانب رائیونڈ کسی حادثہ یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے روڈ کوعام ٹریفک کیلئے بندکردیا جائے گا اور انخلاء کے وقت رائیونڈ روڈ پرکسی بھی جگہ سے کراسنگ کی اجازت نہیں ہو گی٬ اس دوران صرف شرکاء کی گاڑیاںرائیونڈ سے جانب ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کی دونوں اطراف استعمال کریں گی٬ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے انخلاء کے وقت رائیونڈجانیوالی رابطہ سڑکیں بھی استعمال نہ کریں٬ٹریفک کے بہائوکومدنظررکھتے ہوئے ان سڑکوں کوپہلے یادیرتک بھی بندرکھاجاسکتاہے٬طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اختتامی دعا کے بعد انخلاء کے وقت کوئی بھی شہر ی بوجہ ایمر جنسی رائیونڈ سٹی جانا چاہتا ہے تو اس کیلئے چار روٹ پلان ترتیب دیئے گئے ہیں٬شہری براستہ فیروز پور روڈ صوئے آصل سے للیانی روڈ ہوتے ہوئے رائیونڈ٬ اسی طرح چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائی/گوالہ کالونی بلوکی سے رائیونڈ٬شوکت خانم ٬قادر ٹوباش٬شانو بابا٬خیابان امین اور لیک سٹی تک جا سکیں گے جبکہ خیابان امین R/Oسے براستہ بلوکی رائیونڈ اور اس کے علاوہ ٹائون شپ ٬گرین ٹائون سے مادر ملت روڈ٬ ہدایت پنڈ ریلوے کراسنگ٬ کاچھا پھاٹک بلوکی روڈ کے ذریعے رائیونڈجا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری مزید رہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے ریڈیوFM-88.6سنتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :