سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے آگاہی کیمپ کا انعقاد٬شہریوں میں 2ہزار سے زائد ماسک تقسیم کیے گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:17

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میںدو موریہ پل چوک پر شعور بیداری کیمپ لگایا گیا٬ آگاہی کیمپ میں کو ایجوکیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں گردوغبار سے بچائو کے دو ہزار سے زائد ماسک تقسیم کیے گئے٬سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ روز بھی 36ہزار سے زائد ماسک شہریوں میں تقسیم کیے ٬ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے سی ٹی او کی ہدایت پر دیگر علاقوں میں بھی شہریوں٬بچوں اورروڈ یوزرز میں ماسک تقسیم کیے٬چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں٬طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو نرمی اور شفقت سے ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے ایجوکیٹ کریں تاکہ پولیس عوام دوستی کا رشتہ مضبوط ہوسکے ٬انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے گاہے بگاہے ایسے اقدامات اور تقریبات میں لوگوں کی شرکت اور پذیرائی ٹریفک پولیس کی اچھی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :