شیوننگ سکالرشپ کے لئے 8نومبر تک درخواستیں طلب

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی سکالرز سے برطانیہ کے شاندار شیوننگ سکالرشپ کے لئے 8نومبر2016تک درخواستیں طلب کر لیں۔اس ضمن میںپاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے شیوننگ اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کے خوہشمند پاکستانی سکالرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 8 نومبر 2016ء سے قبل جمع کرادیں۔

شیوننگ اسکالر شپ بہترین تعلیمی پس منظر کے حامل اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو دی جاتی ہے جس کے تحت اسکالر شپ کے حامل سکالرز کوکسی بھی برطانوی یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ شیوننگ اسکالر شپ حاصل کرنے والے سکالرز کوچھیالیس ہزار قارغ التحصیل سکالرزپر مشتمل ایک مئوثرعالمی الومینائی کا حصہ بننے کابھی موقع فرہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شیوننگ سکالر شپ کے درخواست گذاروں کے لیے درخواست جمع کرانے کے لئے سولہ سالہ تعلیمی قابلیت اور دو سالہ کام کے تجربے کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اورآزمانے کے خواہشمند مرد وخواتین سکالرز کوشیوننگ اسکالر شپ کے لیے ضرور درخواست جمع کرانی چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ ایک اعلٰی برطانوی یونیورسٹی سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

اور سکالرز کوبرطانیہ میں سکونت کے دوران برطانوی تعلیمی زندگی کے تجربات سے استفادہ کرنے اورروشناس ہونے کے ساتھ ساتھدنیا بھر سے ائے ہم جماعتوں سے رابطوں کے ذریعے دنیا بھر کے بارے میں بہت کچھ جاننے کے مواقع میسر آئیں گے۔ڈپٹی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سال شیوننگ اسکالر شپ پروگرام کے تحت اسکالر کی ایک ریکارڈ تعداد پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے لیے برطانیہ روانہ کی گئی اور توقع ہے کہ مستقبل میں یہتعداد مزید بڑھے گی۔

ایک شیوننگ اسکالر٬ قانون دان اور سماجی کاروباری شخصیت حسن شاہ نے کہاکہمیرے لیے شیوننگ اسکالر شپ زندگی میں تبدیلی لانے والا ایک تجربہ تھا۔ درخواست دینے کے لیے تمام اہل افراد کی حوصلہ افزائی کروںگا۔ایک سالہ ماسٹر ز پروگرام کے علاوہشیوننگ آکسفورڈ سینٹر فور اسلامک اسٹڈیز (OCIS) فیلوشپ اور شیوننگ / برٹش لائبریری فیلو شپ کی بھی پیشکش کی جارہی ہیں۔ فیلو شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبر 2016ء ہے۔سکالرز اس ضمن میںمزید معلومات شیوننگ اسکالر شپ ٬ تعلیمی سال 2017 / 2018 میں درخواست دینے کی تفصیلات http://chevening.org/pakistan پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ تعلیمی سال 2017 / 2018 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبر 2016 ء ہے۔