صوابی ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے تربیلا ڈیم کی رہائشی کالونیوں کو گیس فراہمی کیلئے کام شروع کر دیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:05

صوابی۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) تر بیلہ ڈیم کی تمام رہائشی کالونیوں کو سوئی گیس کی فوری فراہمی کے لئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے انتھک کوششوں سے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی حاجی محمد شیراز خان٬ چیر مین تر بیلہ ڈیم پائور ہاوس ورکرز یونین ہمایون خان ٬ سینئر وائس چیر مین سیف الرحمن ٬ جنرل سیکرٹری اقبال خان ٬ جوائنٹ سیکرٹری غازی خان اور محکمہ گیس کے حکام بھی موجود تھے ۔

ایم پی اے محمد شیراز خان اور چیر مین ہمایون خان نے کہا کہ پائپ لائن بچھانے کا کام زور وشور سے شروع ہوا ہے جن کوارٹروں کو سوئی گیس کے میٹر نہیں ملے تھے ان میں سے 273ورکرز کو میٹرز ملنے کا کام مکمل ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ورکروں کو پہلے ہی سے گیس کے میٹر مل چکے ہیں جب کہ باقی کو بھی جلد از جلد گیس کنکشن کے لئے میٹر مل جائیں گے تاکہ سر دیوں کے موسم میں تر بیلہ ڈیم کے ملازمین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا کرنا نہ پڑ سکے ۔

متعلقہ عنوان :