حسن ابدال ٬بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانا ہے‘ اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 15:12

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ای ڈی او سی ڈی پرویز اقبال ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی٬ اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو کام سے روک کر ان کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانا ہے٬ اس سلسلے میں اجلاس میں بتایا گیا کہ جن بھٹوں پر بچوں سے کام کرنے کے متعلق نشاندہی ہوگئی تو ان کے مالکان اور منیجرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی٬ اجلاس میں ڈی او لیبر سردار حیدر خان ٬صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری غضنفر علی٬ملک یونس ٬محمد انور ٬چوہدری محمد ریاض٬رزاق خان٬ احمد خان٬وائس چیئرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن منیر حسین بٹ ٬ای او بی آئی امیر افضل ٬ڈسٹرکٹ آفیسر لیٹریسی سہیل احمد٬سوشل سیکیورٹی کے اقرار نقوی اور دیگر نے شرکت کی پرویز اقبال ملک نے اجلاس میں بتایا کہ بچوں کی مشقت پر پابندی لگانے کا مقصد بچوں کو تعلیم دلا کر ان کو معاشرے کے دیگر طبقوں کے برابرلانے کی ایک کوشش ہے جس کے تحت بھٹہ مزدور جو معاشرے کا نہایت ہی پسماندہ طبقہ ہے اس کی بحالی اور خوشحالی کے لئے ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے ان میں خدمت کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں٬ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایک اہم پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہے٬ اس سلسلے میں 4 سے 14سال کے بچوں کو سکولوں میں مفت داخلہ دیا گیا ہے ہر بچے کے والدین کو سکولوں میں داخلے کے اقدام کے طور پر 2 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں اس کے علاوہ بچے کی سکول کی حاضری 75 فیصد ہونے کی صورت میں ہر ماہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ہر بچے کو سکول یونیفارم٬ کتابیں٬ سکول بیگ اور دیگر سٹیشنری کی اشیاء دی گئی تھیں تاکہ یہ بچے اپنی تعلیم حاصل کر سکیں اور جن کو بچوں کے سلسلے میں مراعات اور سہولیات دی گئی ہیں یہ ان کی اور بھٹہ مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے میں اپنا کر دار ادا کریںاجلاس میں شرکاء نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ وظیفہ سینکڑوں بچوں میں سے صرف چند کو مل رہا ہے اور باقی بچے اس سے محروم ہیں جبکہ محکمہ سوشل سیکیورٹی اور ای او بی آئی محنت کشوں کو کسی قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں قطعی طور پر ناکام رہے ہیں اجلاس میں بھٹہ مالکان نے محنت کشوں کو دی جانے والی مراعات پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔