حسن ابدال کے مقامی کارکن پی ٹی آئی کو چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل

ہفتہ 5 نومبر 2016 15:12

حسن ابدال  کے مقامی کارکن پی ٹی آئی کو چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)عمران خا ن کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہو ئے درجنوں کارکن پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہو گئے ٬ عمران خان کے یوٹرن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنان جمیل خان٬ ناصر علی٬ عمران علی٬ چوہدری کامران٬خاکی جان٬ارسلان شاہ٬ملک خرم خان٬ شفیق خان٬چوہدری فیروز ٬ سلیم خان ٬ ریاض اعوان٬ ملک ضمیر مہدی٬ نور محمد ٬ سلیمان بٹ ٬ شہزاد خاری نے اپنے مزید دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر تے ہو ئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر کے کونسلر بلدیہ اٹک شیخ ظہور الٰہی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اُن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی کاز کے لئے اُن کے ساتھ بھرپور جدو جہد کا یقین دلایا ۔