مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تمام رہنما پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں

ہفتہ 5 نومبر 2016 15:02

سرگودھا۔5نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تمام رہنما اور یوسی چیئرمینز پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں٬ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی٬ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بعض رہنما اور چیئرمینز مخالف امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جسکا پارٹی قیادت نے سخت نوٹس لیا ہے اور مجھے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے مخالف امیدواروں کی حمایت کرنے والوں کو پارٹی ڈسپلن کا پابند کیاجائے٬ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سمیت تمام بلدیاتی اداروں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارواضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔