سموگ کے باعث یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اوراساتذہ کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 5 نومبر 2016 15:02

سرگودھا۔5نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایات پر رجسٹرار یونیورسٹی آف سرگودھا مدثر کامران نے موجودہ ماحولیاتی سموگ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق طلباء وطالبات ٬اساتذہ اور یونیورسٹی کے ملازمین فیس ماسک استعمال کریںکسی بھی بیماری سے بچنے کے لئے اپنے ہاتھوں اور بالخصوص آنکھوں کو مسلسل دھوئیں اور میلے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں کو صاف نہ کریں۔

(جاری ہے)

نیز اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھیں۔واضح رہے کہ رجسٹرار یونیورسٹی نے اس سلسلے میں متعلقہ فیکلٹی کے ڈینز٬تمام شعبہ جات کے صدور ٬انچارجز کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔