زون 5 کے 4 سبجیکٹ سپیشلسٹ کی بی پی ایس 17- میں تقرر و تعیناتی کے تحت احکامات جاری کر دیئے گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبائی پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں زون 5 کے 4 سبجیکٹ سپیشلسٹ کی بی پی ایس 17- میں تقرر و تعیناتی کے 2 نومبر 2016ء کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت احکامات جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے چاروں سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ضلع کے مختلف ہائر سکینڈری سکولوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

تعینات ہونے والوں میں عرفان راجہ (ایس ایس) ہسٹری کم سوکس کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جبوڑی مانسہرہ٬ لیاقت علی (ایس ایس) ہسٹری کم سوکس کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جرید مانسہرہ٬ محمد امتیاز احمد (ایس ایس) ہسٹری کم سوکس کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ترپیّ مانسہرہ اور راشد الحسن (ایس ایس) اسلامیات کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پڑھنہ مانسہرہ کی خالی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے۔