مری کے عوام کا صاف پانی کے بلنگ نظام میں اصلاح واحوال کا مطالبہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:56

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ملکہ کوہسار مری کے مکینوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریش سے پینے کے صاف پانی کے بلنگ نظام میں اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی لوگ پانی کے بھاری بلوںکو دیکھ کر سر پیٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بعض صارفین نے بتایا کہ گزشتہ برسوں بھیجے جانے والے بلوں کی نسبت اب ماہانہ بنیادوں پر بھیجے جانے والے بلوں کے نرخ کسی بھی طرح ’’منرل واٹر ‘‘سے کم نہیں جو صارفین کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ۔

صارفین نے بتایا کہ برسوں پہلے بھی انہیں فراہم کیئے جانے والے پانی کیلئے میٹر نصب تھے مگر بل اس قدر ذیادہ نہیں آتے تھے مگر اب تو ایسا لگتا ہے کے میٹروں میں ’’جیٹ انجن ‘‘کا سسٹم لگا دیا گیا ہے جو ایک لیٹر کو کم از کم گیلن ظاہر کرتا ہے جبکہ نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ۔ عوام نے اس سلسلے میں درستی احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :