جماعت اسلامی اسلام کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے ‘سجاد احمد عباسی

ہفتہ 5 نومبر 2016 14:56

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) جماعت اسلامی این اے 50 کے نومنتخب امیر سجاد احمد عباسی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دنیا میں اسلام کے غلبہ٬ اللہ پاک اور نبی پاکؑ کی ہدایات کے مطابق اسلام کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے جبکہ کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی عام لوگوں تک رسائی جماعت کے بنیادی منشور کا حصہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں اپنے حلف اٹھانے کی ایک پروقار تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمران طبقہ امیر اور عوام غریب ہورہے ہیں کرپشن کا خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کرتی رہے گی اس سلسلہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے٬ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے تقریب سے امیر جماعت اسلامی تحصیل مری عتیق احمد عباسی٬سجاد احمد عباسی اور حافظ شکیل عباسی نے بھی خطاب کیا اور جماعت اسلامی کے منشور کی افادیت اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی ٬مقررین نے کہاکہ اس تقریب کا بنیادی مقصد جماعت اسلامی پاکستان نے ملکی سطح پر آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک مضبوط جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے٬ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو ذمہ داریاں ان پر ڈالی گئی ہیں اس کو پوریے خلوص٬دیانتداری سے سرانجام دیا جائے گا اور اسلام کے غلبہ٬سربلندی اور سوچ و فکر کو گھر گھرتک پہنچایاجائیگا ٬ہم نبی پاکؑ کے پیغام کو جو انہوںنے اپنے آخری خطبہ میں دیا تھا کو امت مسلمہ تک پہنچا رہے ہیں ٬تقریب میں جماعت اسلامی مری کے رہنماء مسعود احمد بٹ٬ زکریا قریشی ٬وائس چیئرمین یو سی روات اکرام عباسی٬عبدالحلیم عباسی٬خواجہ تاج٬یوتھ ونگ کے نقاش احمد عباسی سمیت جماعت اسلامی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ٬تقریب کے اختتام پر زکریا قریشی نے اسلام کی سربلندی٬ ملک کی سلامتی ٬خوشحالی٬امن وامان کیلئے اور جماعت اسلامی کو اپنا مقصد حاصل کرنے کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :