شادی کی بہت سے پیشکشیں ہو رہی ہین۔ بہنوں سے مشورہ لوں گا۔ بلاول بھٹو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 نومبر 2016 13:03

شادی کی بہت سے پیشکشیں ہو رہی ہین۔ بہنوں سے مشورہ لوں گا۔ بلاول بھٹو

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 نومبر 2016ء) : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے بہت سی پیش کشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عورت مجھ سے شادی کرے گی اس کے لیے مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں اس سلسلےمیں اپنی بہنوں سے مشورہ کروں گا۔ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے پہلے میری بہنیں اسے سمجھائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں تمام زبانیں سیکھنا چاہتا ہوں۔ ابھی میں سندھی بھی سیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مجھے اردو سکھائی ہے وہ مجھے سندھی بھی سکھائیں گے۔ جس کے بعد میں سرائیکی اور دیگر زبانیں بھی سیکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :