پانامہ لیکس ؛ حکومت نے سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 نومبر 2016 12:40

پانامہ لیکس ؛ حکومت نے سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔ تاہم اب حکومت نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کو روکنے کے لیے ایک درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر سماعت نہیں کر سکتی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پانامہ کے معاملے پرپارلیمنٹ قانون سازی کر رہی ہے۔ لہٰذا سپریم کورٹ کو پانامہ کیس پر سماعت کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔