الزام تراشی کرنے اورپگڑیاںاچھالنے وا لے کبھی لیڈرنہیںہوسکتے ٬شفقت حیات بلوچ

ہفتہ 5 نومبر 2016 12:40

سلانوالی۔5نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردارشفقت حیات بلوچ نے کہاہے کہ الزام تراشی کرنے اورپگڑیاںاچھالنے وا لے کبھی لیڈرنہیںہوسکتے ٬مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی تاریخ میںریکارڈترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچانے اورعوام کی بے لوث خدمت کاقابل فخرریکارڈرکھتی ہے٬ عوام کی خدمت کی بناپرہی خیبرسے کراچی تک مسلم لیگ کی حکومت کی مقبولیت عروج پرپہنچ چکی ہے٬ ان خیا لا ت کا اظہارانہوںنے یہاں حلقہ این ا ے 68کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا٬انہوںنے کہا کہ حلقہ این ا ی68میںاربوں روپے لاگت سے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچا ئے جارہے ہیں ہم عوام کی بے لوث خدمت اورعلاقائی تعمیروترقی اورحلقہ عوام کے معیار زندگی کوبلند کیلئے عملی اقداما ت کے قائل ہیں٬ سیاسی مخالفین محض الزاما ت اور بہتان بازی کی سیاست کرتے ہیں حکومت کے خلاف تمام ترسازشوںکے باو جود لیگی حکومت اپنی آئینی مدت پور ی کرے گی٬ سیاسی مخالفین حکومتی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکرالزامات کی سیاست کررہے ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ مخالفین کے الزامات ماضی میں جھوٹے ثا بت ہو ئے اورآئندہ بھی جھوٹے ثابت ہوںگے ۔