وکی لیکس کا انکشاف٬کلنٹن فائونڈیشن نے قطر سے تحفہ لینے کی تصدیق کردی

قطر نے 2011 ء میں بل کلنٹن کی سالگرہ پر فاونڈیشن کو بطور تحفہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا

ہفتہ 5 نومبر 2016 12:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) کلنٹن فاونڈیشن نے ہلیری کے وزارت خارجہ دور میں قطرکی جانب سی10لاکھ ڈالرمالیت کا تحفہ قبول کرنے کی تصدیق کر دی ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قطر کی جانب سی2011 ء میں بل کلنٹن کی سالگرہ پر کلنٹن فاونڈیشن کو بطور تحفہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔قطری حکام نے کہا تھا کہ بل کلنٹن سے ملاقات میں انہیں چیک پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ تحفہ اس وقت قبول کیا گیا جب ہلیری کلنٹن وزیرخارجہ تھیں٬ اس سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیاتھا۔اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے افشا کی گئی ایک ای میل میں کیا گیا تھا جو فاونڈیشن کے اہلکار نے ہلیری کی صدارتی مہم کے سربراہ جان پوڈسٹا کو لکھا تھا۔قطر سفارتخانے نے اس حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا تاہم کلنٹن فاونڈیشن کی ڈونرز لسٹ میں قطرحکومت کا نام شامل ہے جس نے 10 لاکھ سے 50 لاکھ کے درمیان عطیات فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :