انسداد دہشتگردی عدالت میں مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 نومبر 2016 12:00

انسداد دہشتگردی عدالت میں مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 نومبر 2016ء) : انسداد دہشتگردی عدالت نے دو مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سمیت دو مقدمات میں وسیم اختر کی ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔

اے ٹی سے نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اب تک 37 مقدمات میں وسیم اختر کی ضمانت ہو چکی تھی جس کے بعد اب دو مقدمات ایسے ہیں جن میں مئیر کراچی کی ضمانت ہونا باقی ہے۔ ان دو مقدمات میں 12 مئی سے متعلق مقدمہ اور دہشتگردوں کے علاج معالجے میں سہولت فراہم کرنے کا مقدمہ شامل ہیں۔ ان دونوں مقدمات میں بھی ضمانت ہونے کی صورت میں وسیم اختر رہا ہو سکیں گے۔ دوسری جانب وسیم اختر نے دہشتگردوں کے علاج میں سہولت کاری کے مقدمے میں بھی درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔ وسیم اختر کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس درخواست ضمانت کی سماعت آج ہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :